مقامی علماء ، ذمہ داران ،سیاسی قائدین اور عوام سے ملاقات کا سلسلہ جاری، ٹکٹ کے خواہشمندوں کا ہوٹل پر تانتا
ممبئی میں مقیم نائب صدر نشین بلدیہ تانڈورسید ساجد علی ، بلدی فلور لیڈر محمد آصف اور دیگر مجلسی قائدین کا انکشاف
تانڈور 15۔ستمبر( اعتماد نیوز )
مجلسی قائد مقننہ اکبر الدین اویسی جو کہ مہاراشٹرا کی راجدھانی دورہ
ممبئی میں مصروف ہیں کا جگہ جگہ پر زبردست خیر مقدم کیا جارہا ہے اس بات کا
انکشاف نائب صدر نشین بلدیہ تانڈورسید ساجد علی نے کیا جو کہ مجلسی قائد
مقننہ اکبر الدین اویسی کے دؤرہ ممبئی میں شرکت کی غرض سے گئے ہوئے ہیں ان
کے ہمراہ بلدی مجلسی فلور لیڈر محمد آصف ۔مجلسی قائدین محمد پاشاہ قریشی
اور فاروق قریشی بھی ہیں انہوں نے بتایا کہ ہوٹل بلواس انٹرنیشنل ناگپاڑہ
میں مقیم
قائد مقننہ ممبئی کے مختلف علاقوں کا دؤرہ کرتے ہوئے مقامی علماء
اکرام ، سیاسی قائدین اور راست طور پر عوام سے ملاقات کرنے میں مصروف ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی شب ممبئی کے جوگیشوری میں جلسہ حالات حاضرہ
سے مجلسی قائد مقننہ اکبر الدین اویسی خطاب کریں گے۔نائب صدر نشین بلدیہ
تانڈورسید ساجد علی نے بتایا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے مجلس
پارٹی کے ٹکٹ کے خواہشمندوں کی بڑی تعداد ہوٹل بلواس انٹرنیشنل پہنچ کر
مجلسی قائد مقننہ اکبر الدین اویسی سے ملاقات کررہی ہے جبکہ مختلف شعبہ
حیات سے وابستہ نامور شخصیات اور محبان مجلس و عوام کی بڑی تعداد بھی ہوٹل
پہنچ کر اکبر الدین اویسی سے ملاقات کررہی ہے آج شام ہی نامور گلوکار محمد
رفیع مرحوم کے فرزند شاہد رفیع نے بھی اکبرالدین اویسی سے ہوٹل پہنچ
کرملاقات کی ۔